سوات(زما سوات ڈاٹ کام)زما سوات ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن، ڈی سی سوات نے مالم جبہ سکی ریزارٹ کے ڈاریکٹر کو طلب کرلیا۔ مالم جبہ میں مقامی لوگوں کے جانب سے گیٹ بندش پر ڈپٹی کمشنر سوات نے نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا اور سیمسن کمپنی کے کٹرڈاری کو لیٹر جاری کردیا۔بدھ کے روز مالم جبہ میں مقامی افراد کی جانب سے شارع عام کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس کی ویڈیوزما سوات ڈاٹ کام اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اجلاس طلب کرلیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے سیمسن سکی ریزارٹ کو لیٹر جاری کردیا ۔ سیمسن گروپ سے گیٹ بندش پر پوزیشن واضح کرنے کی ہدایات کی ۔