مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے اسکی ٹرییننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں بارہ مقامی بچیوں سمیت 60بچے حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ10فروری تک جاری رہے گا۔مالم جبہ میں برف باری کے آغاز پر جنرل آپریشن کمانڈر پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر پاک فوج کی جانب سے اسکی کے مقامی کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12مقامی بچیوں سمیت 60بچے حصہ لے رہے ہیں اور ان کے درمیان مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔

بچوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، ٹریننگ کیمپ 10فروری تک جاری رہے گاجس میں 60مقامی بچوں کو تربیت دی جا رہی ہے مقامی کھلاڑیوں نے کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کیمپ میں مقامی بچوں کو اسکی کی تربیت دیکر ان کو آیندہ مقابلوں کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔

malamjabbaSwatTraining camp
Comments (0)
Add Comment