سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11جنوری 2017) دہشتگردی سے متاثرہ ملم جبہ پولیس سٹیشن کے نئی بلڈنگ کاافتتاح کردیا گیا ،عوام کے تعاون کے بغیر علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس ملاکنڈ اختر حیات خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات واحد محمود نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پرڈی ائی جی نے بلدیاتی نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون کریں،تاکہ ضلع سے جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جاسکیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اس وقت پورے صوبے کا پر امن ڈویژن ہے اور جرائم نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے دوران تباہ کئے گئے تنصیبات کو مکمل طور پر بحال کردیا،اور پولیس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ زہنی اور جسمانی طورپر کسی بھی واقعے کیلئے تیار رہیں اس موقع پر ملم جبہ پولیس سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیااور امن کیلئے دعا بھی مانگی گئی ۔
اشتہار