سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30اکتوبر2017ء)امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن کے کوارڈی نیٹر رصحافی رفیع اللہ پردیسی نے کہا ہے کہ منگلور شیر آباد کے رہائشی نیاز بہادر ولد شیر بہادر کا سعودی عرب میں ایک افغانی وطن نا م شخص سے کاروباری لین دین ہے جس پر وطن کے غنڈے پاکستان میں نیاز بہاد ر کے اہل خانہ کواپنے غنڈوں کے ذریعے دھمکا تا ہے ، اس سلسلے میں ملم جبہ پولیس مبینہ طور پر ان غنڈوں کا ساتھ دیتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعان نہیں کررہی ہے اگر مظلوم خاندان کی داد رسی نہیں کی گئی تو پھر امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن مظلوم خاندان کی داد رسی کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کریگی ، انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ سعودی عرب کا ہے لہٰذا حکومت اس سلسلے میں تعان کرتے ہوئے اسے وہاں حل کرنے کی کوشش کریں ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دوسال قبل ڈی پی او سوات کو بھی ایک درخواست دی گئی تھی لیکن اس پر بھی تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی، متاثرہ خاندان کے سربراہ شیر بہادرنے بھی فریاد کرتے ہوئے بتا یا کہ دس پندرہ غنڈے گھر آکر بچے اغواء کرنے کی دھمکی دیتے ہیں لہٰذاہم موجودہ صوبائی حکومت اعلیٰ حکام اور خصوصی طور پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور جی اوسی سوات سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کرکے ان بااثر غنڈوں کے خلاف فوری کاروائی کریں ، اس موقع پر ضلع کونسلر سرور اور ابرار بھی موجودتھے