سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ کے عمائدین کا سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر سمیع الرحمن اینڈ سنز کے خلاف مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد زیب خان، محمد سیراج،پیر محمد خان، محمد علی، محمدخان، بخت عالم،فضل رحمن،جواد خان اور دیگر علاقہ عمائدین نے کہا کہ مالم جبہ پی سی کے مالک سیمع الرحمن اینڈ سنز نے مالم جبہ کے غریب عوام کی زمین پر قبضہ کردیا ہے،گرین ویلی عوام کی زمانہ قدیم سے چرا گاہ تھی، انہوں نے کہا کہ جس زمین پر وہ قابض ہے ان کے باقاعدہ ہمارے ساتھ انتقالات موجود ہیں، کوئی قانونی تقسیم کے بغیر موصوف نے وہاں پر قبضہ جماکر رکھا ہے جو افسوس کی بات ہے،اور یہاں کے انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں کہا کہ انتظامیہ اس میں تحقیقات کریں اور عوام کی زمین کو اس قبضہ مافیہ سے واگزار کریں، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو انصاف کے نام پر ووٹ دیا تھا اور اانصاف کی حکومت میں ہمارے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، ہم ان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے ایک ٹیم مقرر کرکے عوام کی زمین قبضہ مافیہ سمیع الرحمن اینڈ سنز سے واگزار کریں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اپنی حق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔