اشتہار

ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے: وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی اور گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام،

اشتہار

ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق گفتگو کی جب کہ آئندہ سال معیاری گندم کی پیداوار کے لیے بہتربیج کے استعمال سے متعلق تجاویزپربھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت خصوصاً گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی اسمگلنگ کی مؤثر روک تھام کے لیے پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے تدارک کے لیے آرڈیننس متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اشتہار

corona virus in Pakistanramzan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار