اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات بھارتی حکومت کی ایماء پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کبھی خراب نہیں کرے گا۔ ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب، ترکی اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ نہایت شاندار تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات ہیں تاہم پاکستان عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو بے مثال اہمیت دیتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے ویزا معطلی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ عارضی رکاوٹ ہے کورونا وائرس کی پریشان کن صورتحال معمول پر آنے کے بعد معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔