اشتہار

متحدہ مجلس عمل بحال،قاری محمود صدر جبکہ محمد امین جنرل سیکرٹری منتخب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21مئی2018) متحدہ مجلس عمل مالاکنڈ ڈویژن کا تنظیمی اجلاس چکدرہ میں منعقدہ ہوا۔ جس میں قاری محمود متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کے صدر اور امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔دیگر کابینہ میں نوید اقبال سینئر نائب صدر ، بشیر احمد کوزہ بانڈئی اور مولانا سعید الرحمان بل ترتیب نائب صدور ، مولاناعطاء الرحمان چشتی اور مولانا الطاف الرحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ، مفتی شیر محمد ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور مولانا شاہی نواب ضلعی سیکرٹری مالیات مقرر۔ جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے بھی چار رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ۔ جس میں جماعت اسلامی کی طرف سے حافظ اسراراحمد اور نوید اقبال ، جے یو آئی کی طرف حاجی اسحاق زاہد اور قاری محمود ممبران مقرر کئے گئے ۔

اشتہار

Jamat islamiJUIM aminMMA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار