سوات(زما سوات ڈاٹ کام) متحدہ مزدور یونین سی بی اے ڈبلیو ایس ایس سی کا پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق احتجاجی مظاہرہ، ٹی ایم او بابوزئی کے خلاف شدید نعرہ بازی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مزدور یونین سی بی اے ڈبلیو ایس ایس سی کے صدر محمد رازق، جنرل سیکرٹری قاری جمیل احمد، سینئر نائب صدر راج ولی، نائب صدر خان محمد اور دیگر نے کہا کہ ڈبلیوایس ایس کو ڈی پوٹیشن پر جانے والے واسا ملازمین کے ساتھ ہر محاز پر ظلم کی جارہی ہے اور ملازمین جب اپنے حق کے لئے ٹی ایم او افس جاتے ہیں تو انہیں ذلیل کرکے نکالا جاتا ہے ان ملازمین میں سوپر وائزر، ڈرائیورز اور سنیٹری ورکرز کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہورہی ہے جو برداشت کے قابل نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ایم او افس میں اپنا فریاد لیکر گئے تاکہ وہ ہمارا فریاد سن کر ہمیں داد دیں اس کے بجائے وہ غنڈہ گردی پر اتر آئے اور ملازمین پر وار کرنے کے ساتھ ساتھ پستول نکال کر دھمکی دی کہ نکل جاؤ ورنہ گولی ماردونگا، انہوں نے کہا گذشتہ چھ مہینوں سے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے تنخواہیں ابھی تک بند ہے جس کے لئے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا جو قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا ان ملازمین کی تنخواہ ٹی ایم او افس سے ریلز ہوتی ہی واسا ء ملازمین کے حوالے کردیتے ہیں لیکن ٹی ایم اے بابوزئی کے آفیسر انور سعادت ملازمین کے ساتھ ٹال مٹول کر رہے ہیں اور تنخواہ رلیز نہیں کرتے یہ کہا کا انصاف ہے،انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے سٹاف نے چارکول کے مد میں اپنے پیسے وصول کئے ہیں لیکن جو ملازمین واسا ء کے حوالے کئے گئے ہیں ان کے پیسے ہڑپ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے سٹاف کو سالانہ انکریمنٹ دیا جارہا ہے لیکن واسا ء کے حوالے کئے گئے ملازمین کو ابھی تک نہیں ملا ہے جو افسوس کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او کی غنڈہ کردی ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت،ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ ٹی ایم اوانور سعادت کو ضلع بدر کیا جائے اور ان غریب ملازمین داد رسی کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم تمام میونسپل سروسز نا معلوم وقت بند کریں گے جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں کئے جاتے تب تک احتجاج جاری رہیگا اور تمام سروسز بند رہیں گے۔