سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں صوبائی نیوٹریشن کا ” مثبت انفرادی و سماجی روئے،بہتر زندگی کا بہترین آغاز،زندگی کے پہلے ہزار دن “کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا،ضلع بھر میں محکمہ صحت، عالمی ادارہ خوراک اور یونیسف کے تعاون سے بے نظیر نشونما پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی غذائیت اور اچھی صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے گی جبکہ اس کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل خواتین کو اپنے بچوں کی بہتر نگہداشت کے لئے نقد رقم اور خوراک بھی مہیا کی جائے گی، سیدو شریف میں باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل عارف، بے نظیر نشونما پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ناصر علی خان،یونیسف کے عدنان خان اور ڈی ایچ آئی ایس کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر احمد سمیت کثیر تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مہم کے آغاز پر کیک بھی کاٹا گیا، تقریب سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر فضل عارف،ناصر علی خان اور دیگر نے کہا کہ بے نظیر نشونما پروگرام کے تحت پورے ضلع میں آگاہی پھیلائی جائے گی ،اس پروگرام کے ذریعے سپیشل نیوٹریشن خوراک سمیت نقد معانت بھی کی جا رہی ہے جس کے لئے ضلع بھر میں 6 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کے پہلے ہزار دن انتہائی قیمتی ہے اور اس دوران ماں اور بچے کا خصوصی خیال رکھا جائے گا،بچوں کی بہترین اور متوازن غذا کی فراہمی ہی اسے کمزوری سے بچاتی ہے۔انہوں نے کہا اس پروگرام کے تحت نہ صرف بچوں کی غذائیت کا خیال رکھا جائے گا بلکہ ان کی صحت کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائیں جائیں گے، اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر خواتین میں آگاہی پھیلائیں گے جبکہ متاثرہ بچوں اور خواتین کو قائم شدہ سنٹروں میں ریفر کیا جائے گا۔