سوات (زما سوات ڈاٹ کام) محفوظ خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی سوات کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرلاسلام , محکمہ لائیوسٹاک ڈپٹی ڈایریکٹر ڈاکٹر سربلند خان, ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عدالت خان, فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہ جواد،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر نظام خان ، سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بھی محفوظ خوراک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس ضمن میں فوڈاتھارٹی کے کاوشوں کو بےحد سراہا اور تاجر برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
کمشنر ملاکنڈ نے محفوظ خوراک کے حوالے سے تفصیلی بات کی اور اس حوالے سے اس دن کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے فوڈاتھارٹی کی کاروائیوں کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔
سیمنار کے اختتام پر کاروباری حضرات کی حوصلہ افزائی کے لئے کمشنر ملاکنڈ اسناد تقسیم کئے۔