سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) نو تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان گنڈاپور نے آر پی او ملاکنڈ کا چارج سنبھال لیا، نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان گنڈا پور کو آر پی او آفس سیدوشریف پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی، اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی لوئر سوات غلام صادق،ایس پی ٹریفک وارڈن سوات بادشاہ حضرت، ڈی ایس پی ہیدکوارٹر سوات نعیم خان، آفس سپرنٹنڈنٹ امجد علی سمیت دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے، نیو تعینات آر پی او ملاکنڈ نے آفس سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازیں انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے نو تعینات آر پی او ملاکنڈ کو نئی ذمہ ذاری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔