اشتہار

محکمہ اطلاعات معلومات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،نورالہادی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈائریکٹرانفارمیشن خیبرپختونخوا  نورالہادی نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات حکومتی اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ حکومت اور عوام کے مابین بہتر اعتماد سازی میں ایک کلیدی کردار کررہاہے،محکمہ نے قدرتی آفات اور دیگر نامساعد حالات میں عوام کو حکومتی نقطہ نظر اور اقدامات سے آگاہ کرنے میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں،انھوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی سے متعلق عوام کو بروقت اور صحیح معلومات کی فراہمی کیلئے محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام پختونخوا ایف ایم ریڈیو سٹیشنز ایک اہم میڈیم کے طور پر بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں لہذا محکمہ پولیس محکمہ اطلاعات کے اس ابلاغیاتی ذریعہ سے بھی استفادہ حاصل کرسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان سے سیدوشریف میں ملاقات کے دوران کیا،ڈائریکٹر اطلاعات نورالہادی نے آر پی او ملاکنڈریجن سے ملاقات میں انھیں محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات نظام الدین اور محکمہ پولیس کے افسران بھی موجودتھے،ڈائریکٹراطلاعات نے آر پی او ملاکنڈ سے حکومتی مشینری میں محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے بنیادی اور اہم کردار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر اقدامات اور معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ اطلاعات نے ہر موقع پراپنی کوششیں کیں ہیں اور پختونخوا ایف ایم ریڈیو نیٹ ورک اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،انھوں نے بتایا کہ پختونخوا ریڈیو سوات نے کرونا وبا،سیلابی صورتحال اور دیگر قدرتی آفات ومشکلات کے مواقع پر کرائسس کمیونیکیشن کے سلسلے میں عوام کے اعتماد اور حوصلہ بڑھانے کیلئے جو فرائض سر انجام دئیے ہیں انکی نظیر نہیں ملتی،انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے عروج میں ڈس انفارمیشن کی یلغار میں بھی محکمہ نے عوام تک مستند معلومات باہم پہنچائیں،اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ حقیقی معنوں میں عوام کی بہتر ذہن سازی میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے اور عوامی آگاہی کیلئے پختونخوا ریڈیو سوات کی خدمات سے استفادہ کیا جائیگا۔

اشتہار

Information Department
Comments (0)
Add Comment

اشتہار