سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔04اگست 2017ء )سوات محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں کے معائنہ کا سلسلہ جاری ،روزانہ کی بنیادپر سکولوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے،،اس حوالے سے ایس ڈی ای او تحصیل بابوزئی فضل خالق نے گذشتہ روز ملوک آباد،اسلام پور ،مرغزار ،کوکڑئی ،سپل بانڈئی اور دیگر علاقوں میں سکولوں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کے حوالے سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سکولوں سے آگے بڑھاناہمارے اہداف میں شامل ہے اور ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج تحصیل بابوزئی کے بیشتر سکولوں کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے،انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ہماری ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کئی سکولوں میں جاکر طلبہ کا یونیفارم اورچوکیداروں کا یونیفارم سمیت اساتذہ کی کارکردگی کا معائنہ کرتی ہے اورجس سکول کی کارکردگی اطمینان بخش نہ ہو اس سکول کے ساتذہ کی تنخواہیں کاٹ دی جاتی ہیں،انہوں نے کہاکہ معائنہ کے دوران ہم نے یہ بات محسوس کی ہے کہ اس وقت بیشتر سکولوں کی کارکردگی کافی بہتر ہے جس پر ہمیں فخر ہے،انہوں نے کہاکہ سکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر،باؤنڈری وال ،لیٹرین وغیر ہ کیلئے کنڈیشنل گرانٹ دیا جاتا ہے ہم اس کا بھی معائنہ کرتے ہیں کہ یہ گرانٹ صحیح طریقے سے خرچ ہواہے یا نہیں اس کے علاوہ سکولوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ طلبہ اور سٹاف کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکیں۔
اشتہار