اشتہار

محکمہ خزانہ نے سوات میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے ریلیز کردئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تاریخ میں پہلی بار لیپس ہونے سے پہلے اربوں روپے کی رقم ریلیز کردی گئی، ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز، عوام کا اظہار اطمینان، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ خزانہ نے سوات میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سال 2018-19 کے اربوں روپے ریلیز کردیئے گئے اور گذشتہ روز اسکو جاری کردیا گیا، اس سلسلے میں ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام محکموں کو جون سے پہلے تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، جس میں آرڈی ڈی، تعلیم، صحت، سی اینڈ ڈبلیو، ہائی وے، ایریگیشن ضلع و تحصیل کونسل سمیت دیگر ادارے شامل تھے، جنہوں نے گذشتہ سال کے تمام ترقیاتی کاموں کی مد میں اربوں روپے کی رقم ریلیز کردی، اس سسلے میں تمام محکموں کے سر براہان کا اجلاس گذشتہ روز ڈیڈک کمیٹی میں زیر صدارت چیئرمین فضل حکیم خان ہوا جس میں ان تمام محکموں نے اپنی رپورٹ ڈیڈک چیئرمین کو پیش کردی اور اربوں روپے کی فنڈز ریلیز کی گئی، سوات کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کردہ رقم لیپس نہیں ہوئی جس پر عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اشتہار

FUndsRelease
Comments (0)
Add Comment

اشتہار