اشتہار

محکمہ سوئی گیس دفتر کے دروازے ساڑھے بارہ بجے کے بعد صارفین کیلئے بند

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 نومبر 2018ء) سوات میں ساڑھے بارہ بجے کے بعد عوام کے لیے سوئی گیس آفس کے دروازے بند ، سوئی گیس کے نئے افیسر نے چارج سنبھالتے ہی حکم نامہ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس سوات کے نئے افیسر نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کی اوقات کار طے کردئے ۔ دفتر کے باہر بورڈ پر اوقات کار کا شیڈول درج کیا گیا جس پر لکھا گیا ہے کہ دفتر کا وقت صبح 9 سے لیکر 12:30 تک ہے ۔ دفتر جلدی بند ہونے کی وجہ سے صارفین کوشدید پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے صارفین نے ممبران اسمبلی اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اشتہار

اوقات کاربنددروازےدفترسوئی گیسمحکمہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار