اشتہار

محکمہ صحت سوات میں کلاس فور کی خالی آسامیاں، ممبران اسمبلی کے منظور نظر افراد بھرتی ہوگئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں محکمہ صحت میں کلاس فور کی خالی اسامیوں پراوررایج ہونے کے قریب امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ مبینہ طور پر ممبران اسمبلی کے افراد کو نوازا گیا۔200 کے قریب اسامیوں کے لئے سات ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی۔نظر انداز کئے جانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مداخلت کرنے،تحقیقات کرنے اور محرومیوں کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ او سوات مبینہ طور پر ممبران اسمبلی کے افراد کو بھرتی کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ اہل افراد کو یکسر نظر انداز کیا جا چکا ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اشتہار

health department
Comments (0)
Add Comment

اشتہار