سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 04 ستمبر 2018ء) محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے چیف کنزرویٹر اظہر علی خان سوات پہنچ گئے ،وہ کل صبح ڈی سی آفس میں درختوں کی کٹائی بارے اہم پریس بریفنگ دینگے، جس میں ڈی سی سوات اور دیگر افسران شریک ہونگے ،محکمہ جنگلات کے کنزویٹیو کو وزیراعلیٰ کی جانب سے احکامات جاری ہوئے تھے کہ وہ سیدو شریف میں درختوں کی کٹائی کی انکوائری کریں جس کے بعد وہ سوات پہنچ گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع سوات میں جگہ جگہ پر درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ہے ،سیدوشریف سمیت جی ٹی روڈ پر محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او کے حکم پر چارسو سے زائد درختوں کو کاٹا گیا ہے جس میں نصف صدی سے زائد عمر کے بڑے بڑے تناور درخت بھی شامل ہیں۔