سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24اگست 2017ء )سوات میں ضلع شانگلہ کے رہائشی کی شکایت پر محکمہ فوڈ حکام کی کارروائی،زائد المیعاد غیر ملکی چیونگم فروخت کرنے والے ہول سیلر پر جرمانہ عائد کردیا، واقعات کے مطابق شانگلہ میں فروخت ہونے ولی کیلی فورنیا سے درآمد شدہ زائد المیعاد چیونگم جو سن کسٹ کے نام سے ہے اور اس پر ایکسپائری تاریخ کمپنی کی جانب سے جولائی 2015 درج ہے لیکن مقامی طور درآمد کنندہ نے جعلی لیبل لگا کر نئی تاریخ اپریل 2018 در ج کرکے بچوں پر غیر قانونی طریقے سے فروخت کی جارہی ہے، اس حوالے سے ضلع شانگلہ کے یوتھ جنرل سیکرٹر ی میاں طفیل شاہ کی شکایت پر محکمہ فوڈ کے حکام ڈی ایف سی اقبال خان نے مینگورہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے اس چیونگم کو فروخت کرنے کے حوالے سے تحقیقات کرتے ہوئے بڑے ڈیلر خو اجہ فوڈ ایجنسی تک رسائی حاصل کرکے اس پر چھا پہ ما رکر مذکورہ چیونگم کو بڑی مقدار میں برآمد کرنے کے بعد ڈیلر پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ، اس موقع پر محکمہ فوڈ کے حکام نے تاجران سے آئندہ کے لئے ایسی اشیاء فروخت نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔
اشتہار