اشتہار

محکمہ فوڈ کی کارروائی،دودھ کی دکانیں جرمانہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم سوات نے ڈائرکٹر جنرل جناب سھیل خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک کے ہمراہ مینگورہ شہر اور گردونواح میں دودھ کی دکانوں کا معاینہ کیا۔ پانی کی ملاوٹ اور دودھ کے ذخیرہ کرنے کے لئے غیر موزوں پلاسٹک کے برتنوں کے استعمال پر دکانوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ کاروائیاں ڈپٹی ڈائریکٹرسوات اسد قاسم کی نگرانی میں کی گئی، اس کے علاوہ فلور ملز اور فلور ڈسٹریبیوشن کا معاینہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا تا کے عوام کو سرکاری نرخنامے کے مطابق آٹا فراہم کیا جا سکے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوات اسد قاسم کا کہنا تھا کہ کے پی فوڈ اتھارٹی پورے صوبے میں کرونا کی وبا میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور ڈائرکٹر جنرل جناب سھیل خان خود فیلڈ میں افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے نکل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ افسران قائم کردہ قرنطینہ میں بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اشتہار

FoodRaidSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار