سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ واپڈا سے شہریوں کی شکایات اور انکے حل کے حوالے سے بلوگرام سب ڈویژن میں سپرنٹنڈنٹ انجنئیر واپڈا سوات سرکل کے انچارج خالد خان کے سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایکسین واپڈا نظیر احمد خان، ایس ڈی او کبل سہیل خان، ایس ڈی او مینگورہ شفیع اللہ، ایس ڈی او سیدو شریف محمد ارشد خان، ایس ڈی او بریکوٹ نعمان خان اور ایس ڈی او بلوگرام انجنئیرفضل وہاب کے علاوہ عمائدین علاقہ اور بجلی کے صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر صارفین نے شکایات کے انبار لگائے، جس میں زیادہ تر شکایات کا تعلق واپڈا کے سٹاف کی کمی اور شکایات کا بروقت ازالہ نہ ہونے کے حوالے سے تھے،،ایس ای واپڈا سوات سرکل خالد خان نے کئی شکایت کے حل کیلئے فوری طور پر احکات جاری کئے جبکہ سٹاف کی کمی کو جلد پورا کرنے کے حوالے سے حکومت سے بات کرنے کا وعدہ بھی کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے کھلی کچہریاں ہر مہینے باقاعدگی سے ہو نے چاہیئں تاکہ انکے شکایات کا ازلہ ہو سکیں، پروگرام کے اخر میں ایس ای واپڈا خالد خان نے پروگرام کے ارگنائزر انجنئیر فضل وہاب کا شکریہ ادا کیا اور صارفین کی مشکلات کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کا عہد کیا