مدین، آسمانی بجلی گرنے سے 18 سالہ دوشیزہ جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 18 سالہ دوشیزہ جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین گجربنڑ شنکو میں مسماۃ(م) دختر رستم اپنے گھر کے برآمدے میں موجود تھی کہ آسمانی بجلی گرنے سے اُس کی حالت غیر ہو گئی۔ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

Madyan Thunder
Comments (0)
Add Comment