سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مدین کے علاقہ چیل میں نوجوان نے اپنی ماں اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین چیل میں امیر خان ولد عبدالمالک نے گھریلوں تنازعے پر اپنے سگے بھائی محمد خان اور والدہ مسماۃ (ش) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ (خبر جاری ہے )
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ درج کرلی جبکہ آلہ قتل بھی بر آمد کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نے شادی نا کرانے پر اپنے بھائی اور ماں کو قتل کیا ہے۔ اس حوالے سے جب مدین پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے معلومات دینے سے انکار کردیا اور بتایا کہ یہ ایک خفیہ معاملہ ہے اور ہمیں اس کیس کی معلومات شئیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔