اشتہار

مدین سوات میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوام کی جانب سے تعمیراتی لکڑی کے لوکل کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے سوات کے پر فضا سیاحتی مقام مدین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس کھلی کچہری میں مدین کی عوام نے مختلف مسائل ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکموں کے سامنے رکھے۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمایندوں نے شرکت کی۔ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کھلی کچہریوں کے باقاعدہ انعقاد کو سراہا گیا اور اس سلسلے میں عوام کو پیشگی اطلاع دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان کا عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کے لئے کھلی کچہریوں کا تواتر سے اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ براہِ راست عوامی رابطوں کی وجہ سے مقامی عوامی مسائل حل ہورہے ہیں۔ عوام کی جانب سے کھلی کچہری میں مختلف مسائل سامنے لائے گئے جس میں سول ہسپتال مدین میں ایمرجنسی اور حادثاتی واقعات میں علاج کے طریقہ کار میں آسانی پیدا کرنے، تعمیراتی لکڑی کے لئے لوکل کوٹہ بڑھانے اور شفافیت لانے، سیلابی پانی کا راستہ روکنے کے لئے چیل روڈ پر پشتعوں کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لینے، ڈی آر سی آفس میں فرنیچر کی کمی پورا کرنے، پولیس تھانے میں نفری اور ڈی آر سی آفس میں فرنیچر فراہمی یقینی بنانے، ہسپتالوں میں دوائیوں کی کمی دور کرنے، سیٹلمنٹ سے متعلق زمین کے ملکیت کے مسائل پر توجہ دینے، نادرا رجسٹریشن اور سروس کے دوران رش کے مسائل ختم کرنے، ڈومیسائل کا حصول سہل بنانے، فارم بی کی مد میں اضافی فیس کی وصولی روکنے،گورنمنٹ ہائی سکول مدین میں جلد کلاسز کا اجراء یقینی بنانے، اور دریائے سوات کے اطراف غیر قانونی کھدائی روکنے کے لئے مذید اقدامات کرنے جیسے مسائل سرفہرست رہے۔

اشتہار

Madyan open court
Comments (0)
Add Comment

اشتہار