سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مدین کے علاقہ قندل روڈ پر سیاحوں کی کوسٹر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکوں نےسیاحوں سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے قندیل میں سیاحوں کی کوسٹر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، موبائل فونز اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق 12موبائلز 5 تولے سونا 4 لاکھ نقد ی ڈاکو لوٹ گئے ۔سیاح کالام سے واپس لاہور جا رہے تھے کہ قندیل کے مقام پر راہزنی کا شکار ہوئے۔واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔