سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔15جولائی 2017)تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی،سوات کے علاقے مدین میں حکومت سے مایوس عوام نے اپنی مددآپ کے تحت سرکاری اسپتال میں چلڈرن وارڈ قائم کردیا، مقامی ذرائع کے مطابق مدین اسپتال میں چلڈرن اسپتال نے ہو نے سے علاقے کی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کے لئے بارہا حکومت سے وارڈ بنانے کا مطالبہ کیا گیا جس پر تبدیلی سرکار نے خاموشی اختیار کئے رکھی بلآخر علاقے کی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چلڈرن وارڈ قائم کردیا،وارڈا کا افتتاح سابق صوبائی وزیر میاں انورعلی نے کیا جبکہ اس موقع پر میاں انور علی او ر اس کے خاندان کے دیگر بزرگوں لالااقبال ، امداد حسین اور محمد ریاض نے آئندہ کے لئے اس وارڈ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کردیا،اسپتال انچار ج ڈاکٹر شاہ دوران نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ یہ کام حکومت کا تھا لیکن بدقسمتی سے کئی سال گزرنے کے باؤجود مدین اسپتال تاحال کئی طرح کی سہولیات سے محروم ہے تاہم میاں انور علی اور ان کے خاندا ن کے افراد کے مشکور ہیں جنہوں اس اسپتال میں چلڈرن وارڈ قائم کرکے لوگوں کو درپیش اہم مسئلہ حل کردیا
اشتہار