اشتہار

مدین واقعے میں مزید تین مرکزی ملزمان سمیت 9 افراد گرفتار، تعداد 30 ہو گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کی جانب سے مدین واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مزید تین مرکزی ملزمان سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد اللہ خان کے مطابق واقعہ میں ملوث تین اہم ملزمان یاسر، غفران اور قاری انعام الرحمٰن سمیت مزید 9 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں،جبکہ گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی،ڈی پی او سوات کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے ،عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔قانون کو ہاتھوں میں لینے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔واقعے میں ملوث تمام نامعلوم افراد کے پہچان جاری ہے۔واقعے میں ملوث نامعلوم اور عدم گرفتار ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میںہوں گے۔

اشتہار

Attacke on Madyan Police StationMadyan incident
Comments (0)
Add Comment

اشتہار