اشتہار

مدین پولیس اسٹیشن میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک شخص کے خلاف ” توہین مذہب ” کا مقدمہ بھی درج

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گزشتہ روز مدین میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سلیمان نامی شخص کو مشتعل افراد نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے پر پولیس اسٹیشن کے اندر قتل کیا تھا اور بعد ازاں سڑکوں ہر گھسیٹ کر آگ لگا دی تھی،مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن میں بھی گاڑیوں اور دیگر سازوسامان کو جلا یا تھا جس کی ایف آئی آر دو ہزار نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے تاہم مبینہ طور پر قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے سلیمان نامی شخص کے خلاف بھی پولیس اسٹیشن میں توہین مذہب کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ایک مشتعل مظاہرین کے خلاف کیونکہ پولیس اسٹیشن کو نقصان پہنچایاگیا تھا جبکہ دوسری ایف آئی آر اس شخص کے خلاف جس پر قرآن مجید کو جلانے کا الزام تھا، البتہ دونوں ایف آئی آر کی کاپیاں ابھی تک میڈیا کو فراہم نہیں کی جا سکی ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ سلیمان نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر کس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے

اشتہار

Madyan incidentMob attack Police Station
Comments (0)
Add Comment

اشتہار