سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔ یکم اکتوبر2017ء) مدین پولیس کے ہاتھوں مصالحتی جرگہ کے رکن کا قتل،پولیس نے جرگہ کے ارکان پر تشدد کو مسترد کردیا،امن جرگہ اور تاجر برادری نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کردیا،مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مدین پولیس اسٹیشن میں مبینہ پولیس تشدد سے خوازہ خیلہ مصالحتی جرگہ کا رکن خورشید جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد خوازہ خیلہ کی تاجر برادری اور امن جرگہ نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج بھی کیا اور ایس ایچ او و دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا، واقعے کے بعد پولیس نے جرگہ کے ارکان پر تشدد کی خبروں کو مسترد کردیا اور بیان جاری کیا کہ خورشید کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی،اتوار کے روز خوازہ خیلہ امن جرگہ اور تاجر برادری نے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے پتہ چل جائے گا کہ پولیس نے تشدد کیا ہے یا نہیں،انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ایس ایچ اواورتھانہ دار کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اشتہار