سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29جولائی 2017ء )مدین کے علاقہ چیل میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ مدین چیل میں الیکٹریشن حضرت حسین بجلی کے تار میں مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے اس کی حالت غیر ہوگئی،جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال میں حضرت حسین جانبر نہ ہوسکا،بعدازاں اس کی لاش آبائی علاقہ پہنچاکر اُسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اشتہار