اشتہار

مرادسعید اور وزیراعلیٰ سوات میں بڑے منصوبوں کا افتتاح کریں گے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید اور وزیرا علیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان جمعہ کو سوات کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ جاری شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ مٹہ میں نادرا آفس کا افتتاح جبکہ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنیں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات ہفتہ کے روز کانجو میں سوئی گیس کا افتتاح اور کبل میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح بھی کریں گے، کبل ہسپتال میں آئندہ ماہ اس پر کام شروع کیا جائیگا، کبل ہسپتال کی پرانی بلڈنگ مسمار کر کے نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ توتانو بانڈئی میں سڑکوں کا افتتاح اور جلسہ سے خطاب کریں گے۔

اشتہار

cm kpkMehmood KhanMurad Saeed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار