سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان یوسفزی نے کہا ہے کہ مراد سعید پختون قوم کا واحد لیڈر ہے جو حیقیقی معنوں میں پختون قوم کے حقوق کیلئے مرکز میں آواز اٹھا رہا ہے اور عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہا ہے، چوروں نے جتنی چیخیں مارنی ہے مار لیں اب ان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا اور عوام پر خرچ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالقادر پٹیل کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پٹیل اور انکے پارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار پوری دنیا کے سامنے ہے اور ان کے دور حکومت میں پاکستان کی تاریخ کی بدترین کرپشن ہوئی ہے اور اب جب ان کے حساب کا وقت آگیا تو ان لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہے لیکن اب چیخوں سے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ہے اب ہم ان لٹیروں کے سروں پر بیٹھ چکے ہے اور ان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کو وزیر اعظم عمران خان سے سبق سکھنا چاہیں جنہوں نے عام اور متوسط طبقے کے لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچا دیا ہے اور مراد سعید جیسے عام شخصیت کو وزارت مواصلات اور محمود خان جیسے عام آدمی کو وزارت اعلیٰ دیگر سیاسی طور پر وراثتی نظام کا خاتمہ کردیا ہے ملک کے دو بڑے پارٹیوں کی سیاست ان کے خاندان اور بیوی بچوں اور بھایؤں کے گرد گھومتی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اس کلچرل کا خاتمہ کرکے عام آدمی کلچرل متعارف کردیا ہے اب ان لوگوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ عوام بیدار ہو چکے ہے اب ان لوگوں کے نرغے میں نہیں آئینگے اس وجہ سے ان کی چیخیں نکل رہی ہے لیکن اب ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہمیں حکومت اور عہدوں کا لالچ نہیں ہے صرف اس ملک اور اس کے غریب عوام کا فکر ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں اس ملک کی تقدیر بدلیں گے اور کسی کے دباؤ نہ بھڑکوں میں نہیں آئینگے۔
انہوں نے کہا کہ قادر پٹیل جیسے لوگوں کو انکے اصلیت تو 2018میں دیکھا چکے ہے اور 2023میں انکی سیاست کا مکمل خاتمہ کرلینگے اور پورے ملک سے انکی سیاست کا جنازہ نکالیں گے انہوں نے کہا کہ مراد سعید پختون قوم کا واحد لیڈر ہے جو مرکز میں غریب لوگوں اور پختونوں کی نمائندگی کررہا ہے جو ان لوگوں کور اس نہیں آرہی ہے لیکن اب اپ لوگوں کی باریوں کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے اور ان لیڈروں کا قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے۔