سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آزادی مارچ میں مشر اسفندیار ولی خان کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مرکزی صدر کی ہر آواز پر لبیک کریں گے، ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر ایوب خان اشاڑے، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ریٹائرڈبریگیڈئر سلیم خان، مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر رحمت علی خان، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر شاہ خان، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران اور دیگر نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس صوبائی صدر کی ہدایت پر بلا گیا جس میں سوات کے تمام یونین کونسل کے صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت این وائی او، پی ایس ایف و ضلعی تنظیموں نے بھی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کسی قائد یا کارکن کو گرفتار کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن سڑکوں پر ہوں گے، آزادی مارچ ہر صورت ہوگا اور عوامی نیشنل پارٹی سوات اس میں بھر پور شرکت کریگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکا ہے، معیار زندگی گر رہی ہے، عرب طبقہ کا برا حال ہے، حکمرانو ں کو چاہئے کہ وہ مستعفی ہوجائے یہ ان کاکام نہیں ہے،عوام ریلیف چاہتے ہیں لہٰذا ان کے حا ل پر رحم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ قائدین کے طرف سے 27اکتوبر کو یکجہتی کشمیر جلسہ جو نشاط چوک میں ہورہا ہے اس میں بھر پور شرکت کریں گے اور ساتھیوں سے بھی شرکت کی اپیل ہے کہ بھر پور شرکت کریں۔