اگر نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد مریم نواز مولانا کے آزادی مارچ کا حصہ بن گئیں تو ڈیل کا تاثر ختم ہو جائے گا دوسری صورت میں مریم نواز کی خاموشی ڈیل کا نتیجہ ہو گی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) :سینئیر صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو زیادہ مشکل ہو گی اگر نواز شریف باہر چلے جائیں اور مریم نواز پاکستان میں رہ جائیں۔اب تک سیاسی پوزیشن نہ لینے کے لیے یہی کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی تیمارداری وغیرہ،لیکن اگر نواز شریف ایک بار ملک سے باہر چلے جاتے ہیں تو اسٹیج سیٹ ہے۔
کنٹینر لگا ہوا ہے اور تیمارداری کا بہانہ موجود نہیں ہے۔مریم نواز کا کنٹینر پر جانے کا فیصلہ طے کرے گا کہ ڈیل ہوئی یا نہیں ہوئی۔کاشف عباسی نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز کنٹینر پر چلی گئی پھر این آر او اور ڈیل کی باتیں بلکل ختم ہو جائیں گی لیکن اگر وہ کنٹینرپر نہ گئیں ان کا موبائل بھی بند رہا۔اگر مریم نواز کی کوئی ٹویٹ سامنے نہیں آتی اور وہ کوئی سیاسی پوزیشن نہیں لیتی تو پھر یہ باتیں ہوں گی کہ واقعی ڈیل ہو گی۔
کیونکہ مریم نواز اپنے جارحانہ بیانات کی وجہ سےمشہور ہیں اگر وہ خاموش رہیں تو پھر یہی تاثر جائے گا واقعی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔جب کہ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے شریف خاندان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل ہونے کا امکان کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ڈیل نہیں ریلیف ہے، ڈیل ایسی نہیں ہوتی ڈیل یہ ہوتی ہے کہ سارے کیس بند کر دیے جائیں، سوئس اکاونٹس، سرے محل اور دولت چھوڑ دی جائے، اور جس معاہدے کو بعد میں سعودی حکام آکر سب کے سامنے دکھا دیں۔