سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سابقہ رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب این اے3 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ سوات سیدو شریف میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں والئی سوات کی بہو اور سابقہ ایم این اے مسرت احمد زیب ،مرکزی نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ میاں گل عمر فاروق اے این پی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر شمولیتی تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ مسرت احمد زیب این اے 03 سوات سے اے این پی کی امیدوار ہوں گی۔