سوات (زما سوات ڈاٹ کام:4نومبر2017ء) ن لیگ سے مستعفی رہنما انجینئر عمر فاروق سے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے رابطے تیز ، ساتھیوں سے صلاح ومشورے کے بعد آئندہ چند روز میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری سوات کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے رہنما ان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں اور ان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیاہے ، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انجینئر عمرفاروق نے بھی اپنے قریبی دوستوں سے صلاح ومشوروں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صلاح و مشوروں کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا ۔
اشتہار