اشتہار

مشترکہ گھر کے علاوہ ایک انچ زمین کا مالک نہیں ہوں،محمد امین

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے اُمیدوار، سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ بعض اُمیدواروں نے عوام میں پیسے بانٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے میں بابوزئی کے غیور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ حرام کی کمائی اور آپ کے ووٹوں سے بنایا گیا پیسا ہے اس لئے عوام ان لوگوں سے پیسے لے اور ووٹ ترازوں کو دیں کیونکہ یہ پیسہ ان لوگوں نے اپ کے ووٹوں سے بنایا ہے۔ لنڈیکس مینگورہ میں بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام باشعور ہے اور ان کو پتہ ہے کہ ممبران اسمبلی منتخب ہونے سے پہلے ان لوگوں اور ان کی رشتہ داروں کی کیا مالی حثیت تھی اور ان عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے ببعد اب ممبران اور ان کے رشتہ دار ارب پتی بن چکے ہیں، اسلام آباد اور پشاور میں بنگلوں اور اربوں روپے جائیداد کے مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی پانچ ساال تک صوبائی اسمبلی کا رکن رہ چکا ہوں اور آج بھی والد کے پرانے مشترکہ گھر میں رہتا ہوں اور اس مشترکہ گھر کے علاوہ ایک انچ زمین کا مالک نہیں ہوں اس لئے بابوزئی کے غیور عوام 31مارچ کو اپنے ہی طبقے اور عواممی مسائل سے باخبر اور عوامی مسائل حل کرنے والے اُمیدوار کو ووٹ دیں گے اور ترازوں کے نشان پر مہر لگائیں گے۔

اشتہار

Local bodies Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار