سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12جنوری2017) اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف آل سوات انجینئرز کا احتجاجی مظاہرہ اور پید ل مارچ ، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بنی گالہ میں دھرنا اور بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ بند کرنے کی دھمکی ، آل سوات سب انجینئرز ایسو سی ایشن کا قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہا ، اس سلسلے میں گذشتہ روز سب انجینئرز نے سوات پریس کلب تک احتجاجی واک اور مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اختر حسین ، خان باچہ اور شجاع الملک نے کہا کہ چند روز قبل صوبائی حکومت نے 75800ملازمین کی اپ گریڈیشن کی اور اس نے سب انجینئرز کی اپ گریڈیشن نہیں کی ، صوبہ بھر میں 950 سب انجینئرز کی فائل عمران خان کی ہدایت پر تیار ہوئی لیکن اسمیں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ، اسلئے اگر فوری طور پر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ہم بنی گالہ تک لانگ مارچ اور صوبہ بھر میں جاری بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ بند کردیں گے۔
اشتہار