شانگلہ(زما سوات ڈاٹ کام) شانگلہ کے دور دراز علاقہ یوسی پیر خانہ کے گاوں فیض اباد میں (فیض اباد ترقیاتی تنظیم) کے مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔فیض آاد گاوں کے سات کلو میٹر سڑک پر تارکول، ایک پل اور 2005 زلزلے میں تباہ شدہ پرائمری سکول پر جلد از جلد کام کا آغاز کرنے کامطالبہ، بصورت دیگر پورے شانگلہ میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز کرنے کا اعلان،فیض اباد ترقیاتی تنظیم کے مشران نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں شوکت یوسف زئی نے جو وعدے کئے تھے وہ جلد از جلد پورے کریں۔ورنہ ائندہ الیکشن میں پورا گاوں ووٹ نہیں دے گا۔7 کلو میٹر سڑک پر جلد از جلد تارکول کا کام شروع کیاجائے، گاوں کا واحد رابطہ پل تعمیر کیا جائے، اور 2005 میں تباہ شدہ سکول تعمیر کیا جائے، فیض اباد ترقیاتی تنظیم نے شانگلہ کے تمام سیاسی قائدین کو واضح پیغام دیا کہ جس نے بھی ہمارے مسائل حل کئے تو اگلے الیکشن میں پورا گاوں ان کے ساتھ کھڑا ہوگا،فیض اباد ترقیاتی تنظیم کے مشران نے نوجوانوں کی کردار کو بھی سراہا، اور نوجوانوں کو تنظیم مستحکم بنانے پر شاباش دی۔