اشتہار

معاشرہ کی بہتری کیلئے سوشل میڈیا کا کردار اھم ہے: فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :27دسمبر2017ء)ایم پی اے و ڈیڈیک چئیرمین فضل حکیم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے معلومات و خبروں کی رسائی میں انقلاب برپا کردیا ہے۔معاشرہ کی بہتری کیلئے سوشل میڈیا کا کردار بہت اھم ہے، سوات کے صحافی سوشل میڈیا کے ذریعےنوجوانوں کی ذھن سازی اور مستقبل کے پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ اپنے دفتر میں سوات سوشل میڈیا کلب کے نو منتخب کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایتی میڈیا کے برعکس سوشل میڈیا کیلئے جگہ یا وقت کا مسئلہ نہیں ہےاور اسی وجہ سے سوشل میڈیا عالمی سطح پر خبروں اور معلومات کی رسائی کا تیز ترین اور بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نوجوان بڑی تعداد میں موجود ہیں، سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان نوجوانوں کو ایک مثبت سوچ دیں، ان میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرے اور ان کو اچھے شہری بننے کیلئے کردار ادا کرے تاکہایک بہترین، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

اشتہار

Fazal HakeemSSMC

اشتہار