اشتہار

مقامی حکومتوں کا بنیادی مقصد مقامی مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کرناہے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید رحیم

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) عام لوگ مسائل کی نشادہی او حل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے، عام لوگوں کو معلومات اور خدمات تک رسائی سے اداروں میں مزید بہتری آسکتی ہے، سید رحیم ڈائریکٹر جنرل لوک گورنمینٹ خیبرپختونخوا، سیدوشریف سوات میں مقامی غیر سرکاری ادارے لاسونہ کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید رحیم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا بنیادی مقصد مقامی مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کرناہے انہوں نے کہاکہ لاسونہ کے زیراہتمام ایل ڈی یو نامی پراجیکٹ جوکہ مقامی لوگوں پر مشتمل ایک فورم ہے اور وہ مسائل پر بحث کرتے ہیں اور اس کے بعد ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکوں کو بھیجواتی ہے بہت ہی احسن کام ہے ، اس سے قبل سمینار سے لاسونہ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عظم خان نے کہاکہ 2017 سے ان کے ادارے نے سوات اور شانگلہ میں عوامی فورم قائم کیا ہے جوکہ ہر تیسرے مہینے ایک مشاورتی اجلاس کرتاہے اور اس میں علاقے کے مسائل کو چارٹراف ڈیمانڈ کے زریعے متعلقہ محکموں تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک خوازہ خیلہ او الپورئی میں ایک سو تیس سے زائد بڑے مسائل کی نشاندہی ہوچکی ہے جن میں ساٹھ فیصد سے زائد حل ہوچکے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے، سمینار سے ضلع شانگلہ ، سوات کے مقامی رہمناوں ، محکمہ تعلیم، رائٹ ٹو انفارمیشن، او رائٹ ٹو سروسزکے محکموں کے افسروں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرکہا گیا کہ لاسونہ کا ایل ڈی یو ایک ماڈل پراجیکٹ ہے اور اس کو مزید علاقوں تک پھیلانا چاہیں۔

اشتہار

local goverment
Comments (0)
Add Comment

اشتہار