اشتہار

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے خلاف کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے خلاف کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب ،سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے 8 دسمبر کو مینگورہ میں کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب کرکے تمام ترتیاریوں کو حتمی شکل دیدی ، گرینڈ جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں وکلاء برادری، ٹرانسپورٹرز، صحافی برادری، سوات چیمبرآف کامرس، ہوٹل ایسوسی ایشن اوردیگر لوگوں کو مدعوں کیاگیاہے۔ملاکنڈڈویژن ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کے باوجود ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف تاجربرادری ڈٹ گئے، اور ٹیکسوں کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب کردیاہے۔ سوات کے مرکزی شہرمینگورہ پامیرہوٹل میں کل جماعتی گرینڈ جرگہ 8 دسمبر کو بروز بدھ بوقت 2بجے ہوگا۔ جس میں سوات کے تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں، تاجروں، ہوٹل ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ٹرانسپورٹ فیڈریشن، گڈز ٹرانسپورٹ، صحافتی برادری سوات چیمبرآف کامرس سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں کو بدھ کے روز ہونیوالی کل جماعتی گرینڈ جرگہ میں دعوت دی گئی ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہے اور ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف عام سیاسی جماعتیں تاجربرادری اوردیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ہی پیج پر ہے جبکہ بدھ کے روز ہونیوالے کل جماعتی گرینڈ جرگہ میں ٹیکس کے خلاف آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا تاہم صدر عبدالرحیم نے ایک بارپھر خبردارکیا ہے کہ اگرملاکنڈڈویژن میں ٹیکس لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو بھرپور عوامی مزاحمت کاسامناکرناہوگا۔

اشتہار

Tax
Comments (0)
Add Comment

اشتہار