ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے اور پولیس جوانوں کی بہترین ویلفئیر کے خاطر جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں(شہدائے پولیس ہسپتال ) کے نام سے ہسپتال قائم کیا گیا، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے ڈی پی او سوات کے ہمراہ جمعرات باقاعدہ طور پر افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امجد خان و دیگرپولیس آفسران بھی موجود تھے، ریجنل پولیس آفیسر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دئے جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے اس اقدام کو بہت سراہا، میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کہا کہ پولیس شہداء ہسپتال کے قیام میں یہاں کے لوکل ڈاکٹرز کے ساتھ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی و دیگر سماجی تنظیموں نے بھر پور مدد کی، ہسپتال کے قیام سے سوات پولیس کے شہداء کے فیملیز کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ پولیس افسران و جوانان اور حاضر سروس ملازمین مستفید ہونگے۔ علاج معالجے کے ساتھ ساتھ شہدائے پولیس ہسپتال میں مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی بھی کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے دیگر پرائیوٹ ہسپتالوں کے ساتھ معاہدہ بھی کیا گیا ہے سیریس مریضوں جن کو سرجری کی ضرورت ہو یا دیگر سہولیات درکار ہو وہ بھی بروقت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح جدید سہولیات سے آراستہ شہدائے پولیس ہسپتال قائم کئے جائنگے۔

Shuhada-e-Police
Comments (0)
Add Comment