ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس برادشت نہیں کرسکتے،خالد محمود

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس برداشت کرنے کو تیار نہیں،سخاکوٹ میں ٹیکس سنٹرکے قیام سے تاجروں اورعوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے،ٹیکس فری زون میں ٹیکس لگانا سمجھ سے بالاترہے جس کے خلاف سخت احتجاج کریں گے،ان خیالات کااظہار سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان اوریوسی سیدو شریف کے سابق ناظم ڈاکٹرخالد محمود خالد نے ملاکنڈ کے تاجررہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی علاقے میں ٹیکس یا ٹیکس سنٹرکاقیام قابل قبول نہیں کیونکہ یہ کسی ایک علاقے کانہیں بلکہ پورے ڈویژن کے عوام کا مسلہ ہے جو ناقص فیصلوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں گے ،حکومت ملاکنڈڈویژن میں کارخانے لگاکرعوام کوروزگار کے مواقعے فراہم کرے،انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات دے،مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرے کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضروریات ہیں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے عوام کےلئے مزید مسائل پیدا کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے یہاں ٹیکس لگانے کی کوشش کی تو ڈویژن بھر کے تاجر اورعوام آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے۔

Khalid Mehmood
Comments (0)
Add Comment