سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2018ء) سوات کا سیاحتی مقام ملم جبہ جوکہ سطح سمندر سے نو ہزار دو سو فٹ بلندی پرواقع ہے اور پورے ملک میں برف کی وجہ سے شہرت کا حامل ہے میں دو روزہ اسکی اینڈ سنو فیسٹول کا آغاذ آج بروز ہفتہ سے ہوگا۔ اس فیسٹول میں کل اتوار تک اسکینگ کے مقابلوں کے علاوہ دیگر کھیلوں مقابلے ہوں گے اسلئے ملک بھر سے سیاح حسب روایت اس سالانہ فیسٹول میں شرکت کے لئے جمعہ سے سوات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کل اتوار کو آخری روز تقسیمِ انعامات کی تقریب بھی ہوگی۔جس سے سوات میں پر امن ماحول کا پیغام پوری دنیا کو دیا جائے گا۔