اشتہار

ملوک آباد، ٹرک بے قابو، تین افراد زخمی، گیس اور بجلی معطل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں بسم اللہ مسجد کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر مسجد کی دیوار سے ٹکرا گیا جبکہ تین افراد ٹرک کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں سوئی گیس لائن اور بجلی کے تار بھی متاثر ہو گئے اور متعلقہ علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ریکسیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اشتہار

Truck Accident
Comments (0)
Add Comment

اشتہار