ملوک آباد میں پولیس کا شراب بھٹی پر چھاپا، 297 لیٹر شراب برآمد جبکہ ملزم گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 دسمبر 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ ملوک آباد میں پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپا، 297لیٹر دیسی شراب اور آلات کشیدہ کاری برآمد کرلیے گئے۔ ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ ملوک آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بیٹھک میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپا مارا جہاں سے پولیس نے 297 لیٹر دیسی شراب اور آلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرلئے جبکہ پولیس نے ملزم برکت علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھٹیپولیس کا چھاپہدیسی شرابسواتشراب برآمدملزم گرفتارملوک آبادمینگورہ
Comments (0)
Add Comment