ضلع بھر کے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کے خصوصی احکامات کے تحت ضلع سوات کے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی روزانہ کوریج، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد فنگر مارکس کی تصدیق اور مائیکرو پلان کے مطابق روزانہ کے اہداف حاصل کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ پولیوٹیموں کی حاضری اور اُن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اپنے اپنے تحصیلوں میں متعدد مقامات پر معائنہ کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر تک کا بچہ پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم نہ ہوسکے۔
اشتہار