اشتہار

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 212 ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں مزید 27 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 212 ہوگئی۔
سندھ میں مزید 5 افراد میں کورونا کی تصدیق
ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔

اشتہار

پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے وار
پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 5 کیس سامنے آگئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 376 افراد قرنطینہ میں ہیں، 42 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیےہیں جن میں سے 5 مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 6 کیسز ہیں، ایک مریض میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ مزید 48 ٹیسٹس کی رپورٹ آنے والی ہے۔ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ رکھیں گے، عوام موجودہ صورتحال کو چھٹی نہ سمجھیں، یہ مجبوری ہے،عوام ان دنوں میں صرف ضرورت کےلیے گھروں سے باہر نکلیں،سیر تفریح نہ کریں۔

ہلاکت کی تردید
محکمہ صحت نے لاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج کورونا کے مشتبہ مریض کے دم توڑنے کی خبر کی تردید کی ہے۔ 50 سالہ عمران کا تعلق حافظ آباد سے تھا جو گزشتہ دنوں بیرون ملک سے واپس لوٹا تھا اور 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔
عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، اسے آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی جس کے بعد وہ آج انتقال کرگیا۔

اشتہار

CORONAPakistan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار