سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئیر عامررشید نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی میں میڈیا کے کردار کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا، ایک پرامن اورپرسکون معاشرے کے قیام میں میڈیا کاکردارمسلمہ ہے، قیام امن کے لئے سوات کے صحافیوں نے جوقربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں معاشرتی ناہمواریوں کومیڈیا کے ذریعے اجاگرکرکے جھاد باالقلم ناگزیرہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور صحافیوں نے ان کو خوش آمدید کیا،
جبکہ پریس کلب کے چیئرمین نے ابتدائی کلمات میں معززمہمان کوسوات پریس کلب کے صحافیوں کی قیام امن کے حوالے سے قربانیوں سے آگاہ کیا۔ بریگیڈئیر عامررشیدنے بھی سوات پریس کلب کے صحافیوں کی قربانیوں کااعتراف کیا اورکہا کہ قیام امن کے لئے سوات پریس کلب کے صحافیوں کی قربانیوں کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ اورتاریخ کی اوراق میں ان قربانیوں کو سنہری حروف سے لکھاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامعاشرہ ہے اور ہم سب کو معاشرتی برائیوں کے خلاف اپنابھرپورکرداراداکرناچاہئے انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح میں ہم سب کو اپنااپناحصہ ڈالناچاہئے
اور اس حوالے سے صحافیوں پربھاری ذمہ داری عائیدہوتی ہے میڈیا کی اہمیت اورافادیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا، صحافت کو ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ لہٰذا میڈیا کے اس تیزرفتاردورمیں ہم کو پورے احتیاط سے کام لیناچاہئے اورکوئی بھی خیرلوگوں تک پہنچانے سے قبل اس کی پوری طرح تصدیق کرناچاہئے اورسنی سنائی اطلاعات پراکتفانہیں کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سوات پریس کلب کے صحافیوں نے جس طرح ماضی میں پاک فوج کے ساتھ تعاون کیااس تعاون کوجاری رکھیں گے